بھٹکل:30؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والی انجمن گرلس ہائی اسکول ، بستی روڈ بھٹکل کے پچاس برس مکمل ہونے پر ’’گولڈن جوبلی ‘‘ پروگراموں میں اپنے الومنی کوکوئز، مزاحیہ اور پکوان کے مقابلہ جات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتےہوئے انجمن سے طالبات کو جوڑے رکھنے کی معنی خیز تقریبات منائی جارہی ہیں۔
منتظمین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انجمن گرلس ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کرنےو الی مختلف عمر کی طالبات کے لئے الگ الگ مقابلہ جات کا انعقاد کیاجائے گا۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
*افتتاحی تقریب : گولڈ ن جوبلی کی افتتاحی تقریب 13نومبر 2022کو انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ میں منعقد ہوگی۔
*کوئز مقابلہ : 14نومبر 2022کو 25تا 34سال کی الومنی کےلئے کوئز مقابلہ ہوگا۔کوئز مقابلہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل ، انجمن گرلس ہائی اسکول کی تاریخ، اسلامیات، آرٹ اینڈ لٹریچر،عالمی تاریخ ،جنرل نالج، صحت اور ماحولیات، آڈیو ، وڈیوپر مشتمل ہوگا۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کےلئے 8861329507 پر رابط کرسکتے ہیں یا پھر aghs@anjuman.edu.in پر ای میل بھی کرسکتےہیں۔
کوئز مقابلےمیں شریک ہونے والوں کےلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے رجسٹریشن فارم کے ساتھ الومنی ثابت کرنے کےلئے انجمن گرلس ہائی اسکول حاصل کردہ مارکس کارڈ کی زیراکس اور عمر کےلئے آدھار کارڈ؍شناختی کارڈ؍پاسپورٹ کو بطور ثبوت منسلک کریں۔ رجسٹریشن فارم 6نومبر 2022 کو صبح 9بجے سے دوپہر 30-12بجے کے درمیان پیش کر سکتے ہیں۔
*نوائطی مزاحیہ : 14نومبر کو ہی 35تا44عمر کی بنات انجمن کےلئے ’نوائطی اسٹانڈاپ کامیڈی ‘ کا پروگرام ہوگا۔مزاحیہ پروگرام کےلئے پانچ منٹ دئیے جائیں گے اور کامیڈی کے دوران زبان کی پاکیزگی کا خاص خیال رکھیں کسی کے جذبات ، شخصیت ، ادارے اور مذہب کو ٹھیس نہ پہنچے ۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کےلئے 83100194762پر رابط کرسکتے ہیں یا پھر aghs@anjuman.edu.in پر ای میل بھی کرسکتےہیں۔
پروگرام میں حصہ لینے کے لئے 5نومبر 2022سےپہلے ہائی اسکول میں صبح 9بجے سے دوپہر 30-12بجے کےدرمیان رجسٹریشن فارم پُرکرنا ہوگا۔ کوئز مقابلے میں شریک ہونے والوں کےلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے رجسٹریشن فارم کے ساتھ الومنی ثابت کرنے کےلئے انجمن گرلس ہائی اسکول سے حاصل کردہ مارکس کارڈ کی زیراکس اور عمر کےلئے آدھار کارڈ؍شناختی کارڈ؍ پاسپورٹ کو بطور ثبوت منسلک کریں۔ رجسٹریشن فارم 6نومبر 2022 کو صبح 9بجے سے دوپہر 30-12بجے کے درمیان پیش کر سکتے ہیں۔
* پکوان، تزئین کاری مقابلہ :17نومبر 2022کو 45تا55سال عمر کی انجمن گرلس ہائی اسکول سے تعلیم یافتہ طالبات کےلئے ’بھٹکلی کسائن ٹیبل ڈیکوریشن اینڈ پرزنٹیشن ‘کامقابلہ ہوگا۔ ہر دو مساہم پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی۔ مساہمین الومنی اور عمر کو ثابت کرنے کےلئے انجمن گرلس ہائی اسکولس سے حاصل کردہ مارکس کارڈ ،آدھارکارڈ؍شناختی کارڈ؍پاسپورٹ کی نقل رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ رجسٹریشن فارم 5نومبر 2022کو صبح 9بجے سے دوپہر 30-12بجے کے درمیان ہائی اسکول میں پیش کرسکتےہیں۔ مساہمین کو ٹیبل فراہم ہوگا۔ اور پاکی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کےلئے7760479720پر رابط کرسکتے ہیں یا پھر aghs@anjuman.edu.in پر ای میل بھی کرسکتےہیں۔ گولڈن جوبلی کمیٹی میں محترمہ سیما قاسمجی کو چیرمن، محترم طالعہ معلم کنونیراورمحترمہ عطیہ اے جی ،ہیڈمسٹرس شامل ہیں۔